واشنگٹن (جیوڈیسک) آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ کے ساتھ انھیں کروڑوں ڈالر کا چیک نہیں ملا۔ شرمین نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کی کہانیاں سامنے لانا اپنا فرض سمجھتی ہیں جن کے پاس وہ آسائشیں اور سہولتیں نہیں جو خود انھیں بچپن سے میسر ہیں۔
شرمین نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگ اب بھی یہ نہیں سمجھتے کہ دستاویزی فلم کیا ہوتی ہے اور یہ کہ اس میں اداکار پیسے لے کر کام نہیں کرتے۔
شرمین کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے فلم بنانے کے لیئے کروڑوں ڈالر ملتے ہیں۔ مجھے تو ایسا کچھ نہیں ملا۔