اسلام آباد (جیوڈیسک) سولر بچوں کا علاج جاری ہے اور بچوں کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
اصل وجوہات تک پہنچنے کیلئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم آج کوئٹہ جائے گی۔ ٹیم کی سربراہی کلینکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر زمان کریں گے جبکہ ٹیم میں جینیاتی ماہر بھی شامل ہوں گے۔
ڈاکٹروں کی ٹیمسولر بچوں کے بھائی اور رشتہ داروں کے بلڈ سیمپل لینے کے ساتھ ساتھ مقامی مٹی اورپانی کےنمونے بھی حاصل کرے گی۔ ماہرین بچوں کے قریبی عزیزوں سے انٹرویو بھی کریں گے۔