کور کمانڈر کراچی سے آئی جی سندھ کی ملاقات
Posted on May 18, 2016 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Corps Commander Meeting
کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ پولیس نے دیگر اعلیٰ پولیس حکام کے ہمراہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
کور کمانڈر کراچی نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے۔
کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق 5 کور سندھ پولیس کی ہر طرح سے معاونت کرتی رہے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com