ہری پور کی خبریں 18/5/2016

Haripur

Haripur

ہری پور : گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے خود پر تیل چھٹرک کر آگ لگا لی ہسپتال کے جاتے دم توڑ گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق خان پور میں عاصمہ بی بی زجہ شیرین خان نے گھریلو حالات لڑائی جھگٹروں سے تنگ آ کر خود پر مٹی کا تیل چھٹرک کر آگ لگا لی جس تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی اور دم توٹ گئی پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے زرائع کے مطابق خاتون کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور مالی حالات بھی تنگ تھے خاتون نے گزشتہ رز ہونے والی گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر باورچی خانہ میں خود کو بند کرکے مٹی کے تیل خود پر چھڑک کر آگ لگا لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہری پور()ٹریفک حادثات دو جاں بحق نوجوان کو سوزوکی نے کچل دیاسٹر ک کراس کرتے ہوئے ضعیف شخص جاں بحق دونالی پل کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس جیپ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ زخمی ہو گے طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیز رفتار سوزوکی نے موٹر سائیکل سوارنوجوان کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار وجاہت علی ولد سید ارشاد موقع پر جاں بحق ہو گیاشاہ مقصود کے قریب سٹرک کراس کرتے ہوئے ستر سالہ ضعیف شخصاسلم ولد مجید گاڑی کی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں ہسپتال میں دم توڑ گیا دریں اثاء دونالی پل کے قریب مسافر ٹیوٹا ہائی ایس اور جیب میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چھ افراد شدد زخمی ہوگے زخمیوںمیں مسماة(ن)زوجہ امتیاز عثمان ولد حاکم داداسماعیل خان امتیاز احمد گلفراز علی شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس نے زخمی ڈرائیور عبد الوحید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ادھر حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں ہیں جن آبائی علاقوں میں نمازہ جنازہ اداکرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہری پور()تاجر تنظیموں سمیت ضلع بھر کی صحافی برادری کی احتجاجی ریلی آزادی صحافت پر قدغن برادشت نہیں کریں گیں پنجاب پولیس کے صحافیوں پر بوگس مقدمات درج کرنے کے خلاف شدید احتجاج وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بوگس بے بنیاد مقدمہ کے اندراج کا نوٹس لے کر واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر بوگس مقدمات درج کیے جانے کے خلاف شہر کی مختلف تاجر تنظیموں سمیت ضلع بھر کی صحافی برادری نے صدر پریس کلب کے خلاف بوگس بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی جس میں صحافی براری سمیت شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ پنیاں چوک پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ شہر میں ایک مخصوص گروہ کا سرغنہ نے انت مچا رکھی ہے پہلے شریف شہریوں سے انتقام لینے کے لیے ان کو مختلف حربو ں سے پریشان کیا جاتارہا ہے اب حق سچ لکھنے والوں حقیقی صحافیوں کے خلاف بھی پنجاب پولیس کو بھاری رقم دے کر بوگس بے بنیاد مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے صدر پریس کلب کے خلاف جھو ٹا بوگس بے بنیاد مقدمہ آزادی صحافت پر حملہ ہے شہر میں چوری کی گاڑیوں کی سرے عام مینا بازار لگانے والے ایک بدنام زمانہ ڈکیٹ حنیفہ ڈکیت ولد حبیب الرحمان سکنہ محلہ رمضانی کے خلاف پولیس کاروائی سے کیوں کتراتی ہے متعدد ڈکیٹی کی واداتوں میں ترنول حسن ابدال ٹیکسلا اٹک ،واہ کینٹ جھاری کس سمیت متعدد تھانو ں سے اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ڈکیٹ کے خلاف پولیس کاروائی نہ کرنا پولیس کی کاکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران مختلف تاجر تنظیموں کے عہیداران نے کہا کہ اس سے پہلے بھی شہر میں حنیفہ ڈکیٹ کے خلاف ریلیاں جلسے جلوس کیے گے مگر ضلعی انتظامیہ نے اکبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی ہیں وہ کون سے خفیہ ہاتھ اور عناصر ہیں جو کہ ایک بدنام زمانہ اجرتی ڈکیٹ حنیفہ کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں پولیس سیکورٹی اداروں سمیت سب کو حقائق کا علم ہے صحافیوں سمیت تاجر برادری نے وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے صدر پریس کلب کے خلاف درج کیا گیا جھوٹا بے بنیاد بوگس مقدمہ کو خارج کرنے کے احکامات جاری کیں اور بھاری رقم لے کر مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہری پور()ایم پی اے گوہر نواز خان نے کہاہے کہ تشدد کیس واقعے کو سیاسی رنگ دیا جا رہاہے واقعے کو مجھ سے مسنوب کرکے بے بنیاد ایف آئی آر بھی مجھ پر کٹوا دی گی ہے جبکہ حقائق اس سے برعکس ہیں انھوں نے امت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس دن جنازہ میں جانے کی کوشش میں ایک کرولا گاڑی میںسوار مسافروں کو میرے گارڈ نے راستے دینے کی گرارش کی تھی جس پر گاڑی میں سوار افراد نے میرے محافظوں کو گالیاں دینی شروع کردیں جس پر دونوں کے درمیاں توں تکرار کے بعد ہاتھاپائی شروع ہو گی اور میرے محافظو ں کے پاس سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی گی میں یہ تماشا دیکھ کر اپنی گاڑی سے اتر کر ان کے درمیان پیچ بچانے گیا تھا جس کی گواہی وہاں پر موجود علاقہ مکین بھی دینے کو تیار ہیں اپنے محافظوں کو واپس اپنی گاڑی تک لایا تھا اور ان کوساتھ بٹھا کر وہاں سے نکل گیا تھا ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آئے ہیں ہمیشہ عوام کے خادم بن کے ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں بھی مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی گئی ہیں مگرسازشیں کرانے والے ہر مرتبہ یہ بھول جاتے ہیں کہ میں ماضی میں بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے قانون کا احترام کرتا ہوں کرتا رہوں گا قانون کی پاسداری میرا اولین فرض ہے سازشیں کرنے والے ہر مرتبہ بھول جاتے ہیں اورمیرے خلاف مختلف پروپیگنڈے کرکے عوام کو گمراہ کرنے میں لگے رہتے ہیں حلقہ کی عوام بخوبی جانتی ہے ہم نے آج تک مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور ظالم کو ظلم کرنے سے روکا ہے عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے پہلے بھی عدالتوں کا احترام کرکے پیش ہوئے ہیں اور ہمیشہ حق سچ پر سرخرور ہوئے ہیں مستقبل میں بھی ہوں گیںسازشیں کرنے والے جو چاہیں کرلیں جتنیں چاہیں ایف آئی آرکٹوا لیں جیت ہمیشہ عوام کی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہری پور()دو سال سے بند ایدھی سنٹر کو فی الفور چالو نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا ایدھی سنٹر کی منظوری سرکاری اراضی کو وقف کروانا عمارت کی تعمیر ایمبولینس اور دیگر سازو سامان کی فراہمی مخیر حضرات کا عظیم کارنامہ ہے سوچی سمجھی سازش کے تحت سنٹر کو تا لے لگا کرلاکھوں روپے مالیت کی ایمبولینس اور دیگر سازوسامان کو منتقل کیا گیا جو کہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسے مزیدبرداشت نہیں کیا جائے گا سیکٹر نمبر دو کے رہائشی ڈاکٹر کامران شبیر ویلفیئرٹرسٹ کے چیئرمین شیخ محمد اقبال نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ انتہائی سخت محنت اور جدوجہد سے کھلابٹ کے سماجی اور سوشل ورکروں نے کھلابٹ میں ایدھی سنٹر کا قیام عمل میں لایا سنٹر کے قیام کے لیے میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی سرکاری اراضی وقف کروا کر سنٹر کی عمارت تعمیر کی گئی جبکہ کھلابٹ کے مخیر حضرات نے اپنی مدد کے تحت سینٹر کو تعمیر کروایا کھلابٹ کی معروف بزرگ شخصیت خان فخر زمان خان نے نئی ایمبولینس گاڑی بطور عطیہ دی جبکہ حاجی عجب گل نے فرنیچر اور دیگر سازوسامان دیا اور ان کے علاوہ پورے کھلابٹ کے عوام نے دل کھول کر عطیات دے کر کھلابٹ کے لیے ایدھی سنٹرکا قیام عمل میں لایا اور بھر پور طریقہ سے سنٹر کو چلایا گیا جو کہ کافی عرصہ تک اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا مگر ایدھی سنٹر کے مقامی حکام نے اپنی من مانی قائم کرتے ہوئے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت سنٹر کو دوسال سے تالے لگا کر ایمبو لینس گاڑی اور دیگر سامان اور سٹاف کو ہری پورمنتقل کر دیا جو کہ کھلابٹ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے جسے اب کسی صورت میں برادشت نہیں کریں گے آخر میں انھوں نے کہا کہ اگر چند رو زتک ایدھی سنٹر کھلابٹ کو دوبارہ نہ کھولا گیا تو باعث مجبوری ایدھی حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گااب کسی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہری پور()شہریوں کو ینے کے پانی کی فراہمی میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔نیبر ہڈ کونسل ایسوسی ایشن اسپیشل یونٹ کے ممبران ناظمین کی واٹرسپلائی برانچ کے ٹیوب ویل آپریٹرز ، وال مینوں اور فٹروں کے ساتھ انتہائی اہم میٹنگ۔شہریوں کو پانی کے درپیش مسائل کو مل کر حل کرنے کا عزم ،تفصیلات کے مطابق شہری حلقوں ناظمین اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی واٹر سپلائی برانچ کے ملازمین کے ساتھ ایک میٹنگ حجرہ پرائمری سکول نمبر3رمضانی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں 35کے قریب ملازمین شریک ہوئے ۔ اس میٹنگ کا اہتمام نیبر ہڈ کونسل کے صدر عظیم خان نے کیا ۔ جبکہ دیگر ناظمین میںناظم نیبر ہڈ کونسل سٹی 1 عبد ا لصبوریوسفی، ناظم سٹی 2محمد ادریس ، ناظم سٹی 3عطاء الرحمن ، ناظم سٹی4قاضی حبیب الرحمن، ناظم سٹی 6عظیم خان ، ناظم سٹی 7لیاقت حیات ، نائب ناظم سٹی 5جبران احمد کے علاوہ واٹر سپلائی برانچ کے انچارج محمد اجمل ، سید نذر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم لیاقت حیات نے 18نکات پر مشتمل ایجنڈ ا پڑھ کر سنایا۔جس کے مطابق نیبر ہڈ کونسل کے ناظمین TMAکا ایکٹ 2013ء کی سیکشن 23(3)کے تحت حصہ ہیں اور اسپہشل یونٹ میں وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس اسپیشل یونٹ کے چیئرمین تحصیل ناظم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ سے میٹنگ اس لئے کی ہے کہ ہم عوام کو درپیش جملہ پانی کے مسائل اور ان کے حل کیلئے مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ ہم عوام کو ریلیف دے سکیں ۔ ناظم سٹی 1عبدا لصبوریوسفی نے کہا کہ عملہ واٹر سپلائی برانچ میں موجود عملہ ناکافی ہے اور ہم اس مسئلہ کو تحصیل ناظم سے میٹنگ میں ڈسکس کریں گے ۔عوام کو پانی کی بلا تفریق فراہمی ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے اور شہر ی اس سہولت کے عوض بل ادا کرتے ہیں ہم منتخب نمائندگان کی بھی کوشش ہے کہ ہم عوام تک پینے کے پانی کی ترسیل کو مزید سہل اور آسان بنائیں ت کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ عظیم خان ،محمد ادریس ، عطاء الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ واٹر سپلائی ٹیوب ویل آپریٹرز اپنے اپنے ٹیوب ویل کی سپلائی شیڈول اپنے ٹیوب ویل پر واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ عوام الناس کو رابطہ میں آسانی ہو۔ہر وال مین اور ٹیوب ویل آپریٹر اپناموبائل نمبر بھی نمایاں جگہ آویزاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیوب ویل آپریٹرز اوروال مینوں کے مسائل تحصیل ناظم کے ساتھ میٹنگ میں اٹھائیں گے۔ ٹیوب وہل پرپنکھوں اور چارپائیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر محکمانہ مسائل پر بھی بات ہوگی اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ناظمین اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہری پور()تحصیل ناظم طارق محمود کا شہر کے ناظمین کے ہمراہ شہر کے مختلف ٹیوب ویلز کا سرپرائز وزٹ ،ٹیوب ویل آپریٹرز اور وال مینوں کو وارننگ جاری ، تفصیلات کے مطابق تحصیل ناظم ہری پورطارق محمود خان اور اسپیشل یونٹ کے ممبرز ناظمین نیبر ہڈ کونسل سٹی 1عبدا لصبوریوسفی ، ناظم سٹی 2 محمد ادریس ،ناظم سٹی 3عطاء الرحمن ، ناظم سٹی 6عظیم خان، ناظم سٹی 7لیاقت حیات ، نائب ناظم سٹی 1خالد محمود اور واٹر سپلائی برانچ کے انچارج محمد اجمل نے گذشتہ دن شہر کے محلہ جات اور ٹیوب ویلز کا اچانک دورہ کیا۔ اور کئی ایک ٹیوب ویلز پر آپریٹرز کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آخری وارننگ جاری کی ۔ انہوں نے اڈہ دربند محلہ سواتیاں کے محلہ جات میں خود پانی کی سپلائی چیک کی اور موقع پر موجود ٹیوب ویل آپریٹرز سے کہا کہ گرمی کا موسم ہے اور آئندہ ماہِ مبارک رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تمام ٹیوب ویل آپریٹرز اور دیگر عملہ محلہ جات کے عوام کو پانی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں ۔اگر اس بار کوئی کوتائی کی گئی تو وہ ملازم خود ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے موقع پر موجود ناظمین سے بھی کہا کہ جو ملازم پانی کی سپلائی وغیرہ میں کوئی کوتائی کریں تو وہ ہمارے علم میں لائی جائے ۔تحصیل ناظم طارق محمود خان نے ٹیوب ویلرز کے دورہ کے دوران جگہ کی عدم صفائی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ٹیوب ویل کے کمرہ جات اور واٹر پمپس کی صفائی کو پہلی فرصت میں یقینی بنائیں۔ ناظمین نیبر ہڈ کونسلز نے تحصیل ناظم طارق محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہری پورکی خوش قسمتی ہے کہ اہلیان ِ ہری پورکو طارق محمود خان جیسا عوام دوست تحصیل ناظم ملا ہے ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عوامی شکایات پر ناظمین کے ہمراہ ٹیوب ویلز کا دورہ کیا اور کام میں کوتاہی برتنے والے ملازمین کو آخری وارننگ دی۔ ناظمین نے کہا کہ ہم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اسپیشل یونٹ کے طور پر ایک حصہ ہیں اور ہم اپنے حلقہ کے عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔