نئی دلی (جیوڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے سپرسونک میزائل تجربے کے بعد ایک مرتبہ پھرپرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے چندی پور میں پرتھوی 2 میزائل کا تجربہ کیا گیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پرتھوی 2 زمین سے زمین پر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے جس کا مجموعی وزن 4 ہزار 600 کلوگرام ہے جو 8056 میٹرلمبا اور1.1 میٹر چوڑا ہے۔ پرتھوی ٹو روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔