کابل (جیوڈیسک) اس بات کا اعلان افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے نائب محمد خان نے کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اسلامی کے ساتھ پائیدار امن کے لئے معاہدہ ہو جائے گا۔
دارالحکومت کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد خان نے کہا وہ اس مسودے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
مسودے کے تحت افغان حکومت حزب اسلامی کے جنگجوؤں کو عام معافی دے گی اور اقوام متحدہ سے اس گروپ کے نام کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست کرے گی۔
حزب اسلامی کا تعلق القاعدہ سے رہا ہے اور گلبدین حکمت یار کو امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے۔