ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹیکسلا کے رہنما معروف کاروباری شخصیت شیخ احسن جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی سروس آف شور کمپنی سے بے نقاب ہو گئے، برطانیہ میں ٹیکس چوری کرنے کی غرض سے کمپنی بنانے کا بیان انھیں زیب نہیں دیتا، میاں نواز شریف محب وطن اور ملک و قوم کے لئے کا درد رکھنے والے ہیں ، انکی دلیرانہ قیادت میں پاکستان کا امیج بین الاقوامی سطح پر بلند ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا شیخ احسن جاوید کا کہنا تھا کہ بلا جواز تنقید کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ ہی اب قوم کو مزید گمراہ کیا جاسکتا ہے ، انکا کہنا تھا کہ عمران خان 1983 سے قائم نیازی سروس آف شور کمپنی ظاہر ہوجانے کے بعد اخلاقی پستی کا شکار ہو گئے ہیں۔
عوام کو سچائی کا درس دینے اوراپنی تقاریر میں خلفائے راشدین کے ادوار کے حوالے دینے والے کو اپنی آف شور کمپنی کو سچا ثابت کرنے کے لئے برطانیہ میں ٹیکس چوری کرنے کی غرض سے کمپنی بنانے کا بیا ن زیب نہیں دیتا،میاں نواز شریف کی مدلل اور تفصیلی تقریر کے بعد عمران خان نے اپنی روایات کے مطابق ہتھیار ڈال کے بھاگنے کو ترجیح دیکر قوم کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038