سیہون شریف : سیہون شریف میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کر کے 180 سے زائد زہریلے گٹکے کی بوریاں برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، گٹکا سپلائے کی جانے والی ایک کار بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں اے ایس پی سیہون رائے مظھر اقبال اور رینجرز کے ڈی ایس آر اسلم کی رہنمائی میں سیہون کے نواحی علاقے بھان سید آباد میں کارروائی کرکے زہریلے گٹکے کی 180 سے زائد بوریاں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں ہیں۔ جبکہ رات دیر سے سیہون کے جہاز چونک پر رینجرس نے چیکنگ کرنے کے دوران ایک کرولا کار گاڑی کو 30 انڈین امپورٹیڈ گٹکے کی بوریوں سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔
جبکہ کار ڈرائیور گل حسن پٹھان نامی شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اے ایس پی سیہون اور ڈی ایس آر رینجرس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیہون کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جن میں سے اس کارروائی میں برآمد ہونے والی ٹوٹل 180سے زائد گٹکے کی بوریاں جن کی مالیت تقریبنََ 80 لاکھ سے زائد بنتی ہے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے ایس پی سیہون نے کہا کہ سیہون کے عرس مبارک سے پہلے ایسی بڑی کارروائیاں کرکے غیرقانونی کام کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے سیہون شریف کو منشیات اور انسانی دشمن گٹکے سمیت دیگر مسائل سے بچایا جائے گا۔ جس میں رینجرس کے نوجوان اور پولیس اہلکاربھرپور حصہ لیں گے اور جرائم پیشا افراد کے خلاف مزید کارروائیاں تیز کردی جائیں گی، اے ایس پی سیہون نے جرائم پیشا افراد کی نشاندھی کے حوالے سے شہریوں کو سھکار کرنے کی اپیل کی ہے۔
قربان علی بھٹی رپورٹر جیو نیوز آن لائین موبائیل 03003566518