کراچی :آل پاکستان میمن یوتھ دبئی کے رہنماؤں کی جانب سے معروف سماجی رہنما حاجی عبدالصمد پردیسی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیاگیا،دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں حاجی عبدالصمد پردیسی کی آمد پر میمن یوتھ کے ارکان نے ان کا شاندار استقبال کیا،دبئی میں مقیم میمن یوتھ کے سینئر رہنمافرحان زکریانے حاجی عبدالصمد پردیسی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی خدمات میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،عوام کی خدمات سے پہنچانے جانے والے بہت کم لوگ ایسے ہیں
جو انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں۔اس موقع پر شاہد سکند رجانی محمد احمد فیضان غازی ،صدیق راٹھوربھی موجود تھے جنھوں نے سماجی رہنما کو ان کی سالگرہ کی خوشی میں پھولوں کے تحائف پیش کیئے ۔میمن یوتھ کے دیگر رہنماؤں نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ اس وقت یہ ملک ان ہی لوگوں کی کوششوں سے چل رہاہے جو اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں اور ہمارے ملک میں ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالصمد پردیسی کی خدمات پر ہم حکومت سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کی کی سفارش کرتے ہیں تاکہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے جو اس پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے پس پردہ اپنی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔