برصغیر میں دین اسلام اولیا اللہ کی بدولت پھیلا ہے، رفیق احمد مجددی

Islam

Islam

گوجرانوالہ : برصغیر میں دین اسلام اولیا اللہ کی بدولت پھیلا ہے ان اولیاء اللہ کے آستانے امت مسلمہ کے لیے رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہیں،جن بزرگان دین نے اپنی زندگیاں قرآن و سنت کی پاسداری اور نشرو اشاعت کے لیے وقف کر رکھی ہیں ان کی تعلیمات ملت اسلامیہ کے لیے مشعل راہ ہیں،اور ان پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارعالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے امیر اعلیٰ صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حضرت ابو البیان پیر محمد سعید احمد مجددی رحمتہ اللہ علیہ نے ہزاروں دلوں میں عشق رسول ۖکی شمع کو روشن کیا،اور ان کا دن رات دین اسلام کی خدمت میں ہی گزرا۔

عالم اسلام کی اس بزرگ ہستی حضرت سعید احمد مجددی کے 14ویں سالانہ عرس پاک کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،عرس پاک 22مئی بروز اتوار کو درگاہ حضرت ابو البیان 121بی ماڈل ٹائون میں منعقد ہو گا،پروگرام کے مطابق صبح10بجے مزار شریف کو غسل دیا جائے گاجس کے بعد عرس پاک کی تقریبات رات گئے تک مختلف نشستوں میں جاری رہیں گئی۔

صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کا کہنا تھا عرس پاک میں ملک پاکستان کے نامور علماء و مشائخ قراء و نعت خواں حضرات بھی بھر پور شرکت کریں گے،جبکہ ذائرین کے لیے پانی و دودھ کی سبیلوں سمیت لنگر کا بھی وسیع انتظام ہوگا۔

عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ)
سیکرٹری نشرواشاعت
محمد شہزاد احمد مجددی
0304-0583342