ضیاء قادری کا بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے فیملی پارکوں کا دورہ

MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ فیملی پارکس اور کھیل کے میدان تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ذبو حالی کا شکار ہورہے ہیں کروڑوں کی لاگت سے عوام کی تفریح کے لئے تعمیر کئے جانے والے فیملی پارکس آج کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں بلدیاتی ادارے علاقائی ستح پر تعمیر و ترقی کے ساتھ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تزئن و آرائش اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کو تفریحی سہولت میسر ہوسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائد فیملی پارکس سمیت مختلف پارکوں اور کھیل کے میدانوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل عبدالکریم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن ریحان اختر ،اسلم پرویز ،امیر مرتضیٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے پارکوں کے دورے کے دوران پارکوں کی ذبو حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی وسائل کو تباہی سے بچایا جائے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کئے گئے عوامی منصوبوں خصوصاً فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنا کر انہیں عوامی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے ۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتا یا کہ بلدیہ کورنگی ضلع میں قائم تفریحی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تیز ئن و آرائش اور دیکھ بھال کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے ۔