سری نگر (جیوڈیسک) نماز جمعہ کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں ایک کار ریلی کی قیادت کی جو کشمیر کے شہید رہنماؤں کی یاد میں نکالی گئی تھی۔
ریلی کے شرکا نے بھارتی فورسز کی موجودگی میں پاکستانی پرچم لہرایا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ ریلی جامع مسجد سے شروع ہو کر نقشبد صاحب پر ختم ہوئی۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار کشمیریوں نے مختلف موقعوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔