کوٹلہ ارب علی خاں : صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایم پی اے چوہدری شبیر احمد۔ڈی سی او گجرات کے ہمراہ ترقیاتی کاموں اور ہسپتالوں کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ تمام ہسپتالوں میں عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ کی جارہی ہے جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو پہنچانے والی سہولیات میں کمی نہ آئے۔
ہسپتالوں میں دوائیوں کے وافر سٹاک موجود ہونے پر ڈی ایچ اوڈاکٹر عابد غوری اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی عزم کی توقع کرتے ہوئے حلقے کے تمام ہسپتالوں کو معیاری بنانے کا کہا۔
ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا کہنا تھا کہ دلاورپور پل کی تعمیر سے حلقے کی عوام کوبہترین سہولت میسر ہو جائے گی ۔گھنٹوں کا سفر سمٹ کر منٹوں میں طے کر لیا جائے گا۔ بارش یا برساتی نالوں کے دوران لوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ کٹ جاتا تھا۔