کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق )آگے دوڈ پیچھا چھوڑ ،علاقہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ،سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد ٹھیکیدار فرار ہو جاتے ہیں عوم الناس کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں ناقص میڑیل کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ٹھیکیدار وں کی کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے ،مختلف سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی ہے لیکن انکو تعمیر نہیں کیا جا رہا ہے سدوال روڈ کوٹلہ پر کوٹلہ ہائی سکول کے سامنے عرصہ دراز سے سٹرک اکھاڑی ہوئی ہے لیکن اس سٹرک کو ٹھیکیدار مکمل کرنے سے قاصر دکھائی دے رہا ہے جسکی وجہ سے روزانہ سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ ڈی سی او گجرات کو چاہیے کہ غیر معیاری کام کرنے والے ٹھکیداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام الناس کو بھر پور ریلیف فرایم کیا جا ئے ”حلقہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات عوام کا حق یہ کسی پر کوئی احسان نہیں ہے اور یہ عوام کے ٹیکس روپے ،پیسے ہیں جن سے یہ کام ہو رہے ہیں کوئی اپنی جیب سے نہیں کر وا رہا ”انشاء اللہ مسلم لیگ ق کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر ) یکم اور دو جون کو دودن مخیر حضرا ت کے تعاون سے 300مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل حسن پٹھان کے نو منتخب کونسلر ”راجہ اللہ دتہ”سریعہ نے اپنے خیالات میں کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے انشاء اللہ کوٹلہم برادران کی قیادت میںعوامی خدمت کا مشن جاری ساری رکھیں گے اور یکم جون اور دو جون کو دو دن ”رمضان پیکج”300مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا یہ رمضان پیکج مخیر حضرات کے خصوصی تعاون سے تقسیم کیا جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں( رپورٹ : چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کا علاقہ کوٹلہ ارب علی خاں کا طوفانی دورہ علاقہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے معیار کا معائنہ کیا اور بنیادی مراکز صحت کا دورہ بھی کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ، ای ڈی او ہیلتھ گجرات طاہر بشیر ، ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عابد غوری، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر ، ایس ڈی او محکمہ روڈ اینڈ ورکس ،ملک اونگزیب سرویئر، سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی او گجرات ،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے بھرپور پروٹوکول کیساتھ حلقہ کا طوفانی دورہ کیا ،یونین کونسل دلاوپور، یونین کونسل آچھ ،یونین کونسل چڑیاولہ کے دیہات کادورہ کیا ، یونین کونسل چڑیاولہ کے گائوں میں بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کا دورہ کیا جہاں نو منتحب چیئرمین لالہ محمد افضل چڑیاولہ کے بھائی اور قائم مقام چیئرمین بائو چوہدری محمد اکمل چڑیاولہ ،سید ظفر حسین شاہ، راجہ واجد ندیم سنگلہ، راجہ ایوب سنگلہ، سید ظفر حسین شاہ چڑیاولہ ، و دیگر نے ڈی سی او گجرات کو خوش آمدید کہا ،بنیادی مرکز صحٹ چڑیاولہ میں موجود ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر آمنہ عندلیب نے ڈی سی او گجرات ،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو مسائل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر بائو چوہدری اکمل چڑیاولہ ،صحافی مہر جلال شائق چڑیاولہ نے بھی بنیادی مرکز صحت کے مسائل بارے بریفنگ دی ،ڈی سی او گجرات نے بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کی چار دیواری بلڈنگ رپیئرنگ ، اور عملہ کی فراہمی کی جلد یقین دہانی کرائی ۔یونین کونسل آچھ کے بنیادی مرکز صحت گوچھ کا دوہ کیا کیا جہاں چوہدری احمد دین گوچھ،لالہ محمد اشرف سپرا و دیگر نے بنیادی مرکز صحت کے مسائل سے آگاہ کیا ،گائوں سے بنیادی مرکز صحت کی طرف آنے والے راستہ کا تعمیر کا مطالبہ کیا جیسے ڈی سی او گجرات نے فوری تعمیر کرنے کا حکم جاری کر دیا علاوہ ازیں ایم بی بی ایس ڈاکٹر و عملہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ۔کڈہالہ رو ڈکا وزٹ سخت گرمی کی وجہ سے گاڑی کے اندر ہی بیٹھ کر کیا،یونین کونسل دلاورپور کے گائوں ،دلاور پور پر پل کی تعمیر کا معاہنہ کیا یہاں نو منتخب چیئرمین چوہدری ولائیت اللہ اویس سمیت دیگر ممبران یونین کونسل و معززین علاقہ نے ڈی سی او گجرات کے ہمراہ پل کی تعمیر کے کام کو دیکھا اس موقع پر ڈی او گجرات نے متعلقہ احکام کو کام معیاری کرنے کا کہا اور کہا کہ اس منصوبہ کی مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے چاہیے ایک” ڈامبہ سیمنٹ ” ہی کیوں نہ استعمال کرنا پڑے لیکن معیار اور مقدار پر کوئی سمجھویہ نہ کیا جائے ۔آچھ تا ملکی رو ڈکی تعمیر کا معائنہ موضع کھرانہ کے مقام پر کیا جہاں ای ڈی او رروڑز،ٹھیکیدار چوہدری محسن دھنڈرنے ڈی سی او گجرات اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو جاری منصوبہ اور کام کے معیار کے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی سی او گجرات نے کہا اس روڈ کے کام کو تیز کیا جائے اور فوری مکمل کیا جائے حکومت کی طرف سے تمام سہولیات اور فنڈر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا لیکن کام معیاری اور تسلی بخش ہو ،علاقہ کے طوفانی دورہ کرنے سے قبل ڈیرہ چوہدری عبد المالک پر ڈی سی اوگجرات اور ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران کو ناشتہ کروایا گیا اور ڈیرہ سے روانگی سے قبل کوٹلہ صاف منصوبہ کے بارے چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ڈی سی او گجرات کو کوٹلہ صاف پراجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی جس میں اپنی مدد آپکے تحت 6رکشے اور ڈرم خرید لیے گئے ہیں جس سے کوٹلہ ارب علی خاں شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ڈی سی او گجرات نے اس منصوبہ کے آغاز پر چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کوششوں کو سہرا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )بائو چوہدری اکمل چڑیاولہ (قائم مقام چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ )نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کا یونین کونسل چڑیاولہ کا دورہ کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یونین کونسل چڑیاولہ کا بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ عرصہ دراز سے مسائل سے دو چار تھا اور اسطرف خاطر خواہ توجہ نہیں دی گی انشاء اللہ یونین کونسل چڑیاولہ کے مریضوں کو انکی دہلیز پر طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کریں گے اور اس ہسپتال کو علاقہ بھر کا مثالی ہسپتال بنائیں گے جہاں مریضوں کو مکمل بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گے انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے ہسپتال میں ایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹر آمنہ عندلیب کی تعیناتی کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں انکے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،بائو چوہدری اکمل چڑیاولہ نے کہا کہ یونین کونسل چڑیاولہ کی عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے مسلم لیگ کی حکومت عوام الناس کو بھر پور ریلیف فراہم کر رہی ہے انشا ء اللہ چوہدری عابد رضا ایم این اے کوٹلہ ،چوہدری شبیر احمد ایم پی اے کوٹلہ کی قیادت میں یونین کونسل کی عوام کے مسائل کو حل کروائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر )’خوبصور ت کوٹلہ پروگرام ”کے تحت سوموار کو لنگڑیال چوک کوٹلہ تا مراڑیاں چوک کوٹلہ کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کا کام ایک بار پھر شروع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ملک اونگزیب سرویئر نے کوٹلہ نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام دوکاندار تجاوزات کو ہٹا دیں تاکہ کام کو شروع کیا جاسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔