تحریر: حافظ شاہد پرویز پانامہ لیکس کے معاملات پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے بعد معمول پر آنا اور تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے باہمی مشورہ کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل اور ٹی او آر کو عملی شکل پہنچانے کے سلسلہ کے ساتھ ہی پاکستان میں سیاسی بھوچال تھمنے کی جانب شروع ہورہا ہے تو دوسری جانب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر بڑے بڑے عوامی اجتماعات اور ترقیاتی پیکجز کے اعلان کے ساتھ عوامی رد عمل ان کے حق میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوتا دیکھائی دے رہاہے پاکستان کے سیاسی انتظامی اور کاروباری نظام کا اگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو سوائے چند افراد کے کوئی بھی خود کو پارسا ثابت کرنے میں کامیاب نہیں رہتا جب آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہو تو قرآن و سنت کی روشنی کے مطابق مسائل کو بہتری کی جانب لانے کیلئے چند افراد کو سزائیں دے کر دیگر لوگوں کے سامنے عبرت کا نشانہ بنانے کے بعد بگاڑ کے اس سسٹم کو بہتری کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے اسلام میں چوری کی سزاہاتھ کاٹنا اس لئے نہیں رکھی گئی کہ تمام مسلمانوں کو معذور کیا جائے اس کا مقصد صرف یہ ہے
ایک فرد کو سزا ملنے کے بعد دوسرے اس سے گریز کریں اور چوری کے اس عمل سے بچیں لہذا پاکستان نے احتسابی عمل کا چلتا ہوا یہ سلسلہ کہ جس میں روزانہ کی بنیادوں پر کبھی کسی بڑے سیاستدان کبھی بیوروکریٹ کبھی شوبز اور کھبی کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کو جیلوں میں بھیجنے کا سلسلہ بھی بھرپور اور بہترین احتساب کی جانب جانے کا موثر اور بہترین حل ہے۔بڑے افراد کو جیلوں کے پیچھے بھیجنے اور دہشت گردوں کے سہولت کارووں کو انجام تک پہنچانے کے بعد معاشرے کے بگاڑ کو لگام لگے گی اور چھوٹے طبقے کے لوگ بھی پانی کی ٹینکیوں میں دولت رکھنے والے افسران کے انجام کو دیکھ کر عبرت حاصل کرینگے۔ یہی سلسلہ اگر ریاست کے اندر اگلے چار سال تک رائج رہے تو آج کے روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن کم از کم دو ارب روپے تک ضرور پہنچ جائیگی کرپشن کی بھینٹ چڑھنے والا عام آدمی ٹریفک پولیس کے اشارے کے فوراََ بعد اپنی جیب میں ہاتھ ڈالنا چھوڑ دیگا اور قانون کے تقاضوں پر عمل درآمد ہونا شروع ہو جائیگا۔
Punjab police
اس بات کو جھٹلانا ممکن نہیں کہ آج کی پاکستانی قوم پڑھی لگی اور سمجھدار قوم ہے جو کہ اپنے حق کو حاصل کرنا جان چکی ہے لیکن جب موٹر وے پولیس کی طرح پنجاب پولیس کے محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب پولیس ایلیٹ فورس اور پیٹرولنگ پولیس کے نوجوان رشوت کے لالچ کے بغیر جرمانہ کرینگے اور میرٹ کی بنیادوں پر قانون توڑنے والوں کو سزائیں ملیں گی تو یقیناََ پوری قوم کا قبلہ ضرور درست ہو گا آج کے اس احتسابی عمل کہ جس میں بڑے بڑے مگر مچھوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا میں بے شک وزیراعظم میاں نوازشریف کی دیدا دلیری اور سخت فیصلوں کی تائیدنہ کرنا بھی زیادتی ہوگی۔ آرمی چیف پاکستان کی مثبت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ کراچی میں امن و امان ،گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہتر زندگی مہیا کرنے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے حکومت کاکردار بھی قابل تحسین ہے
یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کے ترقیاتی کاموں کی رفتار پاکستان میں ترقی کی جانب لے جانے والے منصوبوں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی پختہ سڑکوں کا جال میٹرو ٹرینوں کے ذریعے غریب آدمی کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم اقدامات کو اجاگر کرنا بھی صحافتی قلم کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جہاں پر ہم حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور تو وہیں پر سابقہ حکومتوں کے بدلے میں موجودہ حکومت کی جانب سے پچھلے کچھ سالوں میں جاری کئے گئے بہترین منصوبہ جات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنا بھی صحافتی ذمہ داریوں کا بڑا حصہ ہے۔