کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ ترین کا لاپتہ بیٹا بازیاب نہ ہو سکا ، پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔
بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفےٰ ترین کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس کو اسد خان ترین کی گاڑی کیڈٹ کالج کے قریب سے مل گئی ہے ۔ گاڑی کے اندر موجود موبائل بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔
اسد خان ترین کیڈٹ کالج میں ملازم ہیں اور ڈیوٹی سے واپسی کے بعد راستے میں ہی لاپتہ ہو گئے تھے ۔ وزیر بلدیات کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کا سن کرلوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی ۔