ملتان: نرسوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) نشتر ہسپتال میں سپریٹنڈنٹ نرس کے ناروا رویہ اور اسکارف پہننے پر پابندی کیخلاف نرسوں کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔

احتجاج میں شامل نرسوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ نرس کی تبدیلی تک احتجاجی مظاہرہ اور کام کا بائیکاٹ جاری رہے گا ۔ نرسوں کے دھرنے کے باعث نشتر روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہو کر رہ گئی جس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اور نرسوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آتے رہے ۔

نشتر انتظامیہ کیجانب مظاہرے میں شامل نرسز نے اگر احتجاج ختم نہ کیا تو انھیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ تاہم سٹاف کی کمی کے باعث دو سو کے قریب نئی نرسز کو بھی بھرتی کیا گیا ہے ۔