قصور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے تحت درج شدہ مقدمہ نمبر 257/15 سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے کیس سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی ، مقدمے میں نسیم شہزاد ، فیضان مجید اور نسیم عامر کو نامزد کیا گیا تھا ۔ مدعی محمد اصغر نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں ملزمان کے خلاف جنسی بدفعلی، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ۔