جب حکمران کرپٹ اور ملک دشمن ہو جائیں تو دھرتی پر عمران خان جیسے سچے لیڈر پیدا ہوتے ہیں۔ سیف اللہ قصوری

Saifullah Kasuri

Saifullah Kasuri

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جب حکمران کرپٹ اور ملک دشمن ہو جائیں تو دھرتی پر عمران خان جیسے سچے لیڈر پیدا ہوتے ہیں اس لئے عمران خان عوام اور ملک کے مفادات کی آواز اور پاکستان تحریک انصاف محافظ ہے۔

عمران خان کی کردارکشی کرنے اور کروانے سے کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کرنے دیا جائے گا، ہماری جدوجہد کرپٹ عناصر اور موروثی سیاست کے حوالے سے ہے کسی بھی سطح پر منجمند نہیں ہوئی بلکہ اس جدوجہد سے عوام میں مزید شعور بیدار ہو رہا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی کامیاب بھی ہے ، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے پانالیکس کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط چند خاندانوں کی اجارہ داری کے نیٹ ورک کو توڑے بغیر ملک ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ قرضہ خوروں اوربے دریغ عوام کے و سائل لوٹنے والوں کے احتساب سے ہی ملکی عوام خوشحال ہو سکتی ہے، پاناما لیکس ازخود ثبوت ہے عوامی پیسہ لوٹ کرجائیدادیں بنانے والے حکمران کرپٹ ہیںاس لئے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے عمران خان پر الزام تراشی کی جارہی ہے ،موجودہ حکومت کااصلی منشورپاکستان میں غربت کا نہیں غریب کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلٹ بکس کے ڈبوں سے بنی ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126