جنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس کا اساتذہ قافلہ سمیت دربار میاں میر حاضری ۔نجکاری کے خلاف مہم کی کامیابی اور اساتذہ مسائل کے حل کیلئے دعائیں۔ سید جمیل احمد آفتاب نے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پرصوفی محمدرمضان انقلابی کا کہنا تھا کہ 3جون پنجاب بھر کے اساتذہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا میں پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک PEF سکولوں کی واپسی ، آئندہ کیلئے سرکاری سکولوں کی نجکاری سے توبہ اور اساتذہ کو اَپ گریڈیشن دینے سمیت تمام مسائل حل نہیں ہوتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
اس موقع پر سید جمیل احمدآفتاب نے کہا کہ پورا پنجاب انقلابی بھائی کے سنگ چلے گا اور ان کے پسینے کی جگہ اپنا خون بہانے کو کارِ ثواب سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی پنجاب کا وہ لیڈر ہے جو نہ کبھی جھکا ہے نہ کبھی بکا ہے۔ ہم اپنے لیڈر پر فخر کرتے ہیں، ان کی گفتگو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ملک محمدخان اعوان نے کہا کہہ ہمارا لیڈر حسینی ہے اور ہم حسینی قافلہ لے کر بال بچوں سمیت 3جون کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اساتذہ حقوق کیلئے پرامن دھرنا دیں گے۔ ، اس موقع پر میڈم فرخندہ عثمان کی صحت کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔