کراچی (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے دو ارکان پاکستان پہنچ گئے ہیں اور مزید تین کل پہنچیں گے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق کیس سے متعلق شواہد ایف آئی اے سے مانگ لئے ہیں۔ ٹیم ایف آئی اے حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گی اور ملاقات کے دوران عمران فاروق قتل کیس کی تفیش سے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔
ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرز اسکاٹ یارڈ لینڈ کی ٹیم کو بریفنگ دیں گے۔