ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) بھتہ خوری کے خلاف ایس ایچ او ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو ان ایکشن جمعہ بازار سے بھی غیر قانونی پارکنگ کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے دھر لئے،بتایا جاتا ہے کہ یہاں گزشتہ کئی سالوں سے بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری تھا۔
ایک ملزم پولیس کو جل دیکر فرار ہوے میں کامیاب پولیس نیایک ملزم عقیل حیدرکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،گرفتار ملزم سے نقدی او ر دو عدد پارکنگ فیس بکس برآمد، پولیس نے زیردفعات 271/468/420/382/411 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
قبل ازیں بھی ایس ایچ او ٹیکسلا نے مارگلہ ، ٹمبر مارکیٹ سے غیر قاونی طور پر شہریوں سے ٹیکس کے نام پر وصولیاں کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا تھا،ملزم انجم شاہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کی دلیرانہ کاروائیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔