عراق: سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 90 زخمی

Demonstrators

Demonstrators

بغداد (جیوڈیسک) سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو گرین زون سے پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔ مظاہرین حکومت میں بدعنوانی اور سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

شیعہ مولوی مقتدی الصدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے مظاہرین کے پرامن مظاہروں کی حمایت کی۔