کراچی (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاكستان میں پولیو كی صورت حال پر ایك بار پھر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سفری پابندیاں بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو وائرس كی منتقلی كی روك تھام كے لیے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن كمیٹی كا ایك اجلاس ہوا میں پاکستان میں پولیو کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ اس کے باعث پاكستان پر عالمی سفری پابندیاں برقرار ركھتے ہوئے مزید 3 ماہ تك توسیع كردی گئی جس سے حکومت کو پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت كی جانب سے حكومت پاكستان كو مكتوب لكھا گیا جس میں كہا گیا ہے كہ پاكستان سے گزشتہ 3 ماہ میں دوبارہ پولیو وائرس افغانستان منتقل ہوا ہے اور اس طرح پاکستان سے پولیو وائرس كی بیرون ملك منتقلی كا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے كہ گزشتہ سال عالمی اداروں نے پاكستان سے بیرون ممالك سفركرنے والے پاكستانیوں کے لیے پولیو وائرس ویكسین سرٹیفیكٹ كولازمی قرار دیا تھا جس میں اب مزید توسیع کی گئی ہے۔