آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

ICC

ICC

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کو شکست دینے کے بعد انگلش باؤلرز ٹاپ تھری رینکنگ میں آ گئے ہیں، سٹوار براڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے اور فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ کا پہلا، انگلینڈ کے جوئے روٹ کا دوسرا، کیویز کے کین ویلیم سن کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستان کے یونس خان بیٹنگ میں پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔