کراچی (جیوڈیسک) آئی سی سی کے آخری صدر ظہیر عباس کے اعزاز میں کراچی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ان کی ایک سالہ خدمات پر انھیں گولڈ میڈل بھی پہنا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر ایشیئن بریڈ مین ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میں اپنی بات منوانے کی کوشش کی، بھارت زیادہ پیسہ دیتا ہے اس لئے اس کی سنی جاتی ہے، پاکستان میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ظہیر عباس قومی کرکٹرز کی پر فارمنس سے مایوس نظر آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب قومی ٹيم پر ايسا وقت آ گيا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے کواليفائی کرنے کے بھی لالے پڑ گئے ہيں۔ 27 جولائی کو ظہیر عباس کی صدارت کا آخری دن ہے جس کے بعد آئی سی سی میں اس عہدہ کو ختم کر دیا جائے گا۔