تلہار (نمائندہ) قومی عوامی تحریک ضلع بدین کیجانب سے بدین اسٹاپ سے سٹی پریس کلب تک بینر اور پلے کارڈ کیساتھ اعجاز احمدانی، مھران درس، ہری رام ،اے کے احمدانی، میر بشیر تالپر، سلیمان ہالیپوٹو، لکھاڈنو خاصخیلی، چمن لعل، آصف تالپور و دیگر کی قیادت میں22مئی کے شہیدوں کی یاد میں محبت سندھ ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ زرداری ٹولے اور ایم کیو ایم کے غنڈوں نے 22مئی2012کو کراچی میں نکالی گئی محبت سندھ ریلی میں نہتے مرد و خواتین گولیاں چلا کر سندھ کی بہادر خاتون غزالہ بتول، شبیر بلیدی، اعجاز بلوچ، ستار انڑ سمیت دیگر کارکنان کو شہید کیا لیکن ان کی قربانی کے سبب سندھ کی تقسیم کی سازش ناکام ہوگئی جنہوں نے اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ حکومت معصوم شہیدوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے بجائے عوام کی دولت لوٹنے میں مصروف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ22مئی واقع میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور را کے ایجنٹ ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر سندھ بھر میں دہشت گردی کیخلاف رینجرز آپریشن کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں جاگیردارانہ نظام نے انسانیت کی تمام حدود کو پار کرکے مظلوم عوام کیساتھ ظلم برپا کر رکھا ہے جس کیلئے آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے۔