مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد ہو گیا ہے ۔ مظفر آباد پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر شاخ کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے انتخابی اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں ہر حلقے میں مشترکہ امیدوار کھڑے کریں گے ۔
دونوں جماعتوں کے قائد ین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان مک مکا کے بعد آزاد کشمیر کے سیاسی تشخص کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کا اتحاد ناگزیر تھا ۔ انتخابی اتحاد کو مزید فعال بنانے کے لیے دونوں جماعتوں کے چار چار ارکان پر مشتمل کمیٹی بھی بنادی گئی ۔
انتخابی اتحاد کے اعلان سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے کشمیر کونسل کے انتخابات میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار مختار عباسی کی حمایت کی ۔