یکم جولائی سے عام استعمال کی مختلف اشیا مہنگی ہونے کا امکان

Pulses

Pulses

کراچی (جیوڈیسک) یکم جولائی سے خشک دودھ، لوبیا دال اور درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، مچھلی، زرعی سامان اور سولر آلات سستے ہونے کی امید بھی ہے۔

بجٹ میں عام استعمال کی مختلف اشیا پر ٹیکس میں ردوبدل کی تجویز کے بعد خشک دودھ کی درآمدی ڈیوٹی پچاس فیصد جبکہ لوبیا پر پر پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس لگے گا۔

حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولٹری مصنوعات کی برآمد پرپندرہ فیصد ڈیوٹی عائد جبکہ چوزوں اورہیچنگ انڈوں کی درآمدی ڈیوٹی دس فیصد تک کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جبکہ مچھلی اور جھینگے کی افزائش اور خوراک پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔

بجٹ میں پانی کے معیار جانچنے کے میٹرز اور پانی صاف کرنے کے شمسی توانائی کے آلات اور خام مال، زرعی مشینری اور آلات کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی امکان ہے۔