لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 3 برس کے دوران توانائی منصوبوں کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے آئندہ 2 برس میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ 2017-18ء میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے مخالفین احتجاجی سیاست کرکے تھک جائیں گے لیکن ہم عوام کی بے لوث خدمت کا سفر مکمل کریں گے۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت کے نئے رےکارڈ قائم کر رہی ہے۔
قوم کو لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران سے نجات دلانے کےلئے ہماری مخلصانہ محنت رنگ لائے گی اور آئندہ نسلوں کو محفوظ‘ پرامن اور خوشحال پاکستان دےں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں منصوبوں کو صرف فائلوں تک محدود رکھا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے منصوبوں کو جتنی جلدی عملی شکل دی ہے، چند سیاسی عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو روکنے کے درپے ہیں۔ یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے دھرنا سیاست کرکے ملک وقوم کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔
دھرنا سیاست کرنے والوں کو جان لینا چاہئے کہ اب باشعور عوام ترقی و خوشحالی کے روشن سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ دور آمرےت مےں لوٹ مار اورکرپشن کرنےوالوں نے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کےلئے کوئی عملی اقدامات نہےں کےے۔ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں نے ملک و قوم کےساتھ بڑا ظلم اور زےادتی کی ہے۔ لٹےروں اور قرض خوروں سے قوم کی لوٹی ہوئی اےک اےک پائی کا حساب لےنے کا وقت آگےا ہے۔ ملک کی ترقی اور غرےب عوام کی حالت بدلنے کےلئے لٹےروں اور قرض خوروں کو انصاف کے کٹہرے مےں لانا ہوگا۔ پاکستان کسی صورت احتجاج اور منفی سےاست کا متحمل نہےں ہو سکتا۔
ان دھرنوں کی وجہ سے ہونے والی تاخےر کا محنت سے ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقےاتی منصوبوں کی مخالف منفی سےاسی قوتےں اےک بار پھر قوم کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتی ہےں لےکن ملک کے باشعور عوام اب کسی کو ملک کی ترقی کے سفر مےں روڑے نہےں اٹکانے دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بڑی معاشرتی برائی ہے اور جھوٹ سے معاشرے تباہ ہو جاتے ہےں۔ نےا پاکستان بنانے کے دعوےدار مسلسل جھوٹ بول کرعوام کو دھوکہ دےنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بار بار موقف بدلنے والوں کی کسی بات کا اعتبار نہےں کےا جا سکتا۔ آئندہ بھی یہ مٹھی بھر سیاسی عناصر ناکام رہیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لئے چین کی جانب سے 33 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی پر مبارکباد پیش کی اور مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ قومیں نعروں سے نہیں بنتیں‘ ترقی کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔