اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ پیپرز کی تحقیقات ٹی او آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی بالآخر مکمل۔
اپوزیشن کے بعد وزیراعظم کی جانب سے بھی چھ ارکان کی نامزدگی۔ حکومتی ٹیم میں مسلم لیگ نون کے چار ، جے یو آئی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک وزیر شامل۔ وزیراعظم کی منظور کردہ حکومتی ٹیم میں دو سینیٹرز اور چار ارکان قومی اسملی ہیں۔
کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، میر حاصل بزنجو اور اکرم درانی کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومتی ارکان کے ناموں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اسی ہفتے ٹی او آرز کی تیاری شروع کر دے گی۔