امریکا کیجانب سے ویتنام کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم

Tran dai Quang and Obama

Tran dai Quang and Obama

ہنوئی (جیوڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما نے ویتنام کے صدر ٹران ڈائی کوانگ کے ساتھ دارالحکومت ہنوئی میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ امریکا ویتنام پر فوجی سازوسامان کی فروخت پر پابندی کو ختم کر رہا ہے جو پچاس سال سے عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے زمانے سے باقی رہنے والی بارودی سرنگیں اورکیمیائی مادے کو صاف کرنے میں ویتنام کی حکومت کی مدد کر کے جنگ کی تکلیف دہ وراثت کا بھی ازالہ کرے گا۔ اس سے پہلے صدارتی محل پہنچنے پر صدر کوانگ نے انکا استقبال کیا۔