لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پرعملدر آمد میں ایک اور پیش رفت ہو گئی ۔ صوبے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن ڈیلرز ہی کر کے دیا کریں گے ۔ بغیر نمبر پلیٹ نئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی ۔ چم چماتی نئے ماڈلز کی نئی گاڑیاں اب سڑکوں پر چلیں گی ضرور لیکن نمبر پلیٹ لگانے کے بعد ۔
اب کار ڈیلرز ہی کریں گے نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن ، نیا نظام بنایا ہے وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے ، اب تک 10 بڑے کار ڈیلروں نے نئے نظام کے تحت رجسٹریشن کی درخواست دی ہے ۔ نئی گاڑی اور فوری رجسٹریشن پلیٹ ، نئے نظام کے بعد جعلی نمبر پلیٹوں سے بڑی حد تک چھٹکارا مل سکے گا ۔