سونو نگھم کی بھکاری سمجھ کر 12 روپے دینے والے لڑکے سے ملاقات

Sonu Nigam as Begger

Sonu Nigam as Begger

ممبئی (جیوڈیسک) بھکاری بنے سونو نگھم کو بارہ روپے انعام میں دینے والے لڑکے کو گلوکار نے ڈھونڈ لیا ، شہباز علی سپر اسٹار کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی سے بے قابو ہو گیا ۔ ممبئی کی سڑک پر بھکاری بن کر گانا گاتے سونو کو نوجوان نے سراہتے ہوئے بارہ روپے بطور انعام دیے تھے جو سونو نے فریم کروا کے اپنے اسٹوڈیو میں رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سونو نگم ممبئی کی سڑک پر بوڑھے آدمی کا روپ دھارے پھٹے پرانے کپڑوں کے ساتھ ہاتھ میں ہارمونیم پکڑے سڑک پر نکل آئے۔ سونو نگم نے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر ہارمونیم کے سروں کے ساتھ اپنی آواز کو ملا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ اسی دوران ایک نوجوان ان کے قریب آیا اور مخاطب کر کے گانے کی ریکارڈنگ کرنے کی اجازت طلب کی، گانا مکمل ہونے پر لڑکے نے جاتے وقت سونو نگم کے ہاتھ میں چپکے سے 12 روپے رکھ دیے۔

اس کے بعد سونو نگم کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس میرے لئے ناقابل یقین تجربہ ہے، ایک نوجوان نے میرا گانا سننے کے بعد مجھے عاجزی سے 12 روپے تھما دیئے، جو میرے لیے لاکھوں روپے سے زیادہ اہم ہیں۔