لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر اخراجات کی رپورٹ کل تک طلب کر لی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ، دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ بیرون ملک کے دورے کر رہے ہیں اور ان دوروں پر سرکاری خزانے سے عوام کا پیسہ لگایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کو بیرونی دوروں پر پرائیویٹ افراد کو لے جانے پر پابندی عائد کی جائے اور ان دوروں پر سرکاری خزانے پر پیسہ خرچ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
عدالت نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کو حکم دیا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی رپورٹ 25 مئی تک عدالت میں جمع کرائی جائے۔