اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ اور اسمبلیوں کےارکان کے اثاثوں کی چھان بین کے امکانات معدوم ۔۔ الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس ونگ عملی طور پر بند۔ حکمران خاندان کیخلاف ممکنہ ریفرنس سے پہلے ہی ونگ کا واحد افسر مستعفی۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل فنانس ونگ ڈیڑھ سال قبل قائم کیا گیا مگر پارلیمنٹرینز کی عدم دلچسپی کے باعث قانون سازی نہیں ہو سکی۔
اس پر ونگ کے واحد افسر عبدالقادر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اب پولیٹیکل فنانس ونگ کیلئے قانون موجود ہے نہ عملہ۔ ایسے وقت میں جب پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی حکمران خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات سے متعلق ریفرنس دائر کرنے جا رہی ہیں۔ پولیٹیکل فنانس ونگ کا یوں غیرفعال ہو جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔