کوٹلہ ارب علی خاں: چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں چوہدری تنویر احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ کی تاریخ میں اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا جانے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اس موقع پر کوآرڈی نیٹر کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی چوہدری شفقات عدالت بھی ان کے ساتھ تھے۔انشاء اللہ یہ منصوبہ کوٹلہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دے گا۔ اس منصوبے کے تحت کوٹلہ کو سات بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہر بلاک کاایک انچارج مقرر کیا گیاہے جوکہ بغیر کسی تنخواہ کام کرے گا ۔ہر بلاک میں دو یا تین ملازم مقرر کئے جائیں گے جو کہ صبح گھروں سے کوڑا اکٹھا کریں گے۔ ملازم صبح سارے کوڑا دان بھی خالی کریں گے اور نالیوں کی صفائی بھی کریںگے۔ ڈیڑھ سوڈرم نصب کیے جارہے ہیں اور سات لوڈر رکشے چلائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں آج سے پورے کوٹلہ سے گندگی کے ڈھیر اٹھائے جا رہے ہیں۔
کوٹلہ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی مکمل طور پر آزاد اور رجسٹرڈ اتھارٹی کے طورپر کام کرے گی۔ہر سال بعد اتھارٹی کا تھرڈپارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا تاکہ منصوبے کی شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔کسی بھی قسم کی سیاست اور سیاسی وابستگی سے پاک اتھارٹی بنائی گئی ہے جس میں ہر گروہ،برادری کے لوگ شامل ہیں۔