سعد رفیق نے ٹرین سے ملنے والا نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا دیا

Train

Train

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے راولپنڈی جانے والی ٹرین سے ملنے والا نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا دیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی جارہے تھے کہ انہیں ایک مشکوک بیگ ملا، بیگ کی تلاشی پر اس میں سے 6 لاکھ روپے نقد اور کچھ کاغذات برآمد ہوئے، خواجہ سعد رفیق نے کاغذات میں سے ملنے والے ایک وزیٹنگ کارڈ پر درج نمبر ملایا تو معلوم ہوا کہ بیگ اسی شخص کا ہے اور وہ اس وقت بھی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے۔

سعد رفیق نے ناصرف مسافر سے خود ملاقات کی اور تمام تر تصدیق کرنے کے بعد بیگ مسافر کے حوالے کردیا۔ مسافر نے رقم سے بھرا بیگ واپس ملنے پر وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا اور ٹرین کےعملے کو قابل تحسین قرار دیا۔