پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

Peshawer

Peshawer

پشاور (جیوڈیسک) رنگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاری پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پشاور کے رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے 2 راستے میں ہی دم توڑگئے جب کہ تیسرا اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔