بدین (عمران عباس) بدین میونسپل انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی کی لائینوں کی مرمت نا کرنے کے باعث شہری گٹر کا گندا پانی پینے پر مجبورہوگئے،چیف میونسپل افسر نے اپنی ذمہ داری پبلک ہیلتھ پر ڈال دی۔
بدین شہر اور گردو نواح میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے واٹر سپلائی اور پانی کی لائنوں کی مرمت نا کرنے کے باعث شہری گٹر کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ یہی گندہ پانی شہر کی مساجد ، امام بارگاہوں اور اسکولوں میں بھی سپلائی کیا جارہا ہے ، گندہ اور بدبودار پانی پینے کے باعث شہریوں میں وبائی امراض نے بھی جنم لے لیا ہے، جبکہ چیف میونسپل افسر نے سارہ ملبہ پبلک ہیلتھ پر ڈال دیا ہے،
دوسری جانب بدین کی سول سوسائیٹی ، وارڈ نمبر سات اور آٹھ کے مکینوں نے کاؤنسلر اعجاز خواجہ، کاؤنسلر رحیم کھٹی، کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صاف پانی ہمارے حق ہے جو ہمیں ملنا چاہیئے، مظاہرین نے حکومت سندھ اور بالا حکام سے اپیل کی کہ میونسپل انتظامیہ میں بیٹھے کرپٹ افسران کو فوری ہٹایا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے