زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایکسپو سنٹر لاہور میں دو روزہ پراپرٹی کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذیشان علی خان

 Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی میزبانی میں پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی کی نمائش 28اور29مئی 2016ء کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی۔اس نمائش میں ملک بھر سے 105نمائش کنندگان اپنے مختلف بڑے منصوبے شرکاء کیلئے پیش کریں گے ، شرکاء کی مزید دلچسپی کیلئے کھانے پینے کے مختلف اسٹالز کا اہتمام بھی ہو گا۔

مزید براں اس نمائش میں قرعہ اندازی کے ذریعے سے سونے کے سکے ‘موٹر سائیکلیں اوربرقی مصنوعات بھی دی جائیں گی۔۔گزشتہ سال لاہور میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے منعقدہ نمائش میں 45ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ جہاں گزشتہ نمائشیں ہماری کامیابی کی داستان ہیں وہی ہم اس ماہ کے آخر میں لاہور میں منعقد ہونے والی نمائش کی کامیابی کیلئے بھی پر امید ہیں۔ دو ماہ میں ہماری جانب سے یہ تیسری بڑی پراپرٹی کی نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔

اپریل 2016ء میں ہم نے اسلام آباد اور کراچی میں بڑے ایکسپوزمنعقد کئے تھے جن میں ہزاروں شہریوںنے شرکت کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں اب ہم ایک مرتبہ پھر لاہور میں پراپرٹی ایکسپو منعقد کرنے جا رہے ہیں، یہ اب تک کے تمام منعقدہ ایکسپو زسے بڑا ہوگاجس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہونگے۔

زمین ڈاٹ کام کا انعقاد 2006ء میں علی خان برادران کی جانب سے ہوا تھا’اس پراپرٹی کی ویب سائٹ نے گزرتے وقت کے ساتھ اہم کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔آج اس ادارے کے پاکستان کے 11شہروں میں دفاتر ہیں’ ادارے کی موجودگی 30اہم شہروں میں ہے جبکہ 600قابل افراد پر مشتمل ٹیم موجود ہے ۔ اس ادارے کے ساتھ تقریباً 9ہزار اسٹیٹ ایجنٹس کام کر رہے ہیں جب کہ اس ویب سائٹ کے ماہانہ وزٹ 35 لاکھ ہیں۔

جاری کردہ
ادارہ تعلقات عامہ
زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ

برائے رابطہ
سالار سلیمان
03008567531
salaar@zameen.com