کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار ہونے والے یہ بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو ہیں جن کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور باز محمد کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ضمانت کی درخواست جمع کرائی جس پر ڈبل بینچ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس جمال مندوخیل نے سماعت کی اور مختصر سماعت کے بعد درخواست کو مسترد کر دیا۔
رئیسانی میگا کرپشن کیس میں نیب بلوچستان نے خالد لانگو کو پیش ہونے کے تین سمن جاری کئے مگر جناب مشیر خزانہ روپوش ہو گئے۔
بعد ازں اسلام آباد ہائی کورٹ سے 15 روزہ ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی مگر بلوچستان ہائی کورٹ سے مسترد کردہ درخواست کے بعد سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو ان کی گاڑی سے اترا گیا تو ان کے وکیل میدان میں کود پڑے اور نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
6 مئی کو نیب کی جانب مشتاق رئیسانی کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد ٖخالد لانگو نے استفعی دیا اور خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا دعوی بھی کیا تاہم نیب کے طلب کرنے پر بھی جب پیش نہ ہوئے اور بلاآخر وارنٹ گرفتاری کے ساتھ نیب ہیڈ وارٹر پہنچ گئے۔