اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، آرمی چیف نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ ایسے اقدامات پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کے دوران بلوچستان میں ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں جن سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں بے مثال ہیں جبکہ ان اقدامات سے خطے میں استحکام اور جاری امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔