نیروبی (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی پڑوسی ملک صومالیہ کے مغربی حصے میں کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب الشباب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے عسکریت پسندوں نے کینیا کے 5 فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ کینیا کی افواج افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے صومالیہ میں تعینات ہیں۔