اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے اٹلی کی کمپنی لیونارڈو فن مکینیکا کے ساتھ آگسٹاویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پردستخط کر دیے۔
ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اطالوی سفیر اسٹیفانو پونٹی کورو بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ لاجسٹک سپورٹ اورتربیتی پیکیج سمیت متعدد مراحل پرمشتمل تجدیدی پروگرام کاحصہ ہے۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹر کو ملک بھر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلیے استعمال کیا جائے گا۔جن کی ترسیل 2017 میں متوقع ہے،
پاکستان میں پہلے سے ہی 11 آگسٹاویسٹ لینڈ اے ڈبلیو139ہیلی کاپٹر موجود ہیں جن میں سے5 حکومت کی امداد اورنقل و حمل کے فرائض کیلیے ہیں۔