گیل کی خاتون صحافی سے ذومعنی باتیں، آئی پی ایل نے بھی نوٹس لے لیا

Gayle

Gayle

ممبئی (جیوڈیسک) آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے برطانوی خاتون صحافی سے انٹرویو میں ذومعنی باتیں کرنے والے کرس گیل کا معاملہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کیخلاف مذکورہ انگلش خاتون صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ان سے ’ ذومعنی ‘ اور ’ معیوب ‘ باتیں کیں جو ان کی اخلاقی گراوٹ کی عکاس ہیں، اس معاملے پر آسٹریلوی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز نے گیل کو آئندہ سیزن کیلیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،انگلش کاؤنٹی سمر سٹ سے بھی گیل کو ممکنہ سنسر شپ کا سامنا رہے گا۔

اب آئی پی ایل چیف راجیو شکلا نے گیل کا معاملہ بورڈ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے کہاکہ پلیئرز کو عوامی سطح پر اپنا رویہ بہترین رکھنا چاہیے،ایسے واقعات ہمارے ایونٹ کی ساکھ کیلیے بھی نقصان دہ ہیں۔