ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

Dr. Asim Hussain

Dr. Asim Hussain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ ڈاکٹر عاصم حسین، سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چودھری ، عبدالحمید صفدر حسین اور سید اطہر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق سیکرٹری پیٹرولیم نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی یکم جون تک ملتوی کر دی۔ احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جائیداد کے حوالے سے نیب ہی بتا سکتی ہے۔

نیب ہر چیز کی کرتا دھرتا ہے، اس سے ہی اس حوالے سے پوچھیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جائیداد کے حوالے سے عدالت نے بھی کوئی حکم نہیں دیا۔