اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی میں جاری سائیکل ریس کی سولہویں سٹیج میں سپین کے وال ویردے نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ اطالوی سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔
ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے خوب جان لگائی۔ ہسپانوی رائیڈر ایلے آندرو وال ویردے نے ساتھی رائیڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے فتح سمیٹی ۔ انہوں نےایک سو بتیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اٹھاون منٹ اور 54 سیکنڈز میں طےکیا۔
ریس میں ہالینڈ کے سٹیون کی مجموعی برتری برقرار ہے۔