کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) زین حیدر ذیادتی کیس ،مجھے انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خودکشی کر لوں گا ایف آئی آر میں دہشت گردی کا دفعہ شامل کیا جائے زین حیدر کے والد غلام حیدر نے تھانہ کروڑ کے سامنے مین ملزم گرفتار نا ہونے پر احتجاجی کیمپ لگا دیا مدعی کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کی اور فوری ایکشن لیکر افراد گرفتار کر لیے گئے۔
ایس ایچ اور ملک ریاض حسین ،تفصیل کے کے مطابق 23 مئی کو میٹرک کے طالبعلم 15 سالہ زین حیدر کے ساتھ اوباش تحسین بچی اور اسکے ساتھی نے زبردستی بد فعلی کی جس پر کروڑ پولیس نے زین حیدر کے والد غلام حیدر بلوچ ڈپٹی جنرل منیجر فنانس گھوٹکی شوگر کی درخواست پر فوری ایف آئی آر درج کی جس میں ملزم تحسین بچی اور اس کا نا معلوم ساتھی لکھایا گیا۔
پولیس نے فوری طور پر تحسین کے ساتھی حسیب سودھا اور غلام سجاد کے ساتھ ساتھ لیہ میں کاروباری شخصیت تحسین کے چچا شبیر بچی کو بھی حراست میں لے لیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہونے پر مدعی کو چین نہ آیا اور وہ پہلے ایک بوتل میں پٹرول لے کر بچوں کے ساتھ تھانہ میں پہنچ گیا اور خود کو اور بچوں کو آگ لگانے کی دھمکی دی پھر اگلے رو ز 2 درجن افراد جمع کر کے تھانہ کروڑ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیاغلام حیدر کے مطابق پولیس میں ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی اور درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی کا دفع لگانا تھا جوکہ نہیں لگااس نے کہا کہ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے۔
اگر اس کا ازالہ نہ ہوا تو اپنے بچوں سمیت خودکشی کرلوں گا دوسری جانب ایس ایچ او ملک ریاض نے کہا کہ مدعی کی درخواست پر ایف آئی ار درج کی اور 369A-377کی دفعات شامل کی گئی ہیں SHO نے کہا کہ ہم نے ایک منٹ ذایع کیے بغیر کاروائی کی اور دو ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا جبکہ تحسین بچی بھی جلد قانون کے شکنجے میں ہو گا شہریوں نے پولیس کی جانب سے کاروائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔