نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے کارکنوں نے اداکار رشی کپور کی تنقید سے ناراض ہو کر الہ آباد کے ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے یوتھ ونگ کے کچھ ارکان نے الہ آباد کے شیوا جی پارک میں واقع ایک پبلک ٹوائلٹ کے باہر ایک پوسٹر لگایا جس میں بیت الخلاء کو رشی کپور کے نام سے منسوب کرتے ہوئے لوگوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اپنی ٹویٹر پر اعتراض کیا تھا کہ ملک کی ہر چیز کو گاندھی خاندان کے نام سے کیوں منسوب کیا جا رہا ہے؟ اداکار نے کہا تھا کہ کیا وہ ہر چیز کو اپنے والد کی جائیداد سمجھتے ہیں۔